ایرانی نژاد اداکارہ مندانا کریمی کا 16 برس بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)Mandana Karimi نے موجودہ ایران امریکا کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 16 برس بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی نژاد اداکارہ اور ماڈل نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تقریباً 16 سال بھارت میں گزارنے کے بعد اب اپنے دوسرے گھر کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع اور ایران کی صورتحال نے انہیں جذباتی طور پر شدید متاثر کیا ہے۔
مندانا کریمی نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انہیں شہرت، محبت اور نئی شناخت دی، تاہم موجودہ حالات کے باعث انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا بیگ تیار ہے اور وہ ایران واپس جانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممبئی میں احتجاج میں شرکت کے بعد انہوں نے اپنے کئی دوست کھو دیے اور اب انہیں محسوس ہوتا
ہے کہ بھارت نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔
