قطر سے دو ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے، توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
قطر سے دو ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے، توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

قطر سے دو ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے، توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)قطر سے دو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے کارگو پاکستان پہنچ چکے ہیں، جبکہ دونوں ممالک نے آئندہ سپلائی کے تسلسل کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے ملاقات کی، جس میں توانائی تعاون، گیس کی فراہمی اور مستقبل کی ضروریات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے بروقت سہولت کاری پر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی توانائی ضروریات کے پیش نظر اضافی گیس سپلائی کے حصول کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اعلیٰ سطحی قیادت کی نگرانی میں ایک جامع انرجی سیکیورٹی پالیسی تشکیل دے رہی ہے تاکہ ملک کی طویل المدتی توانائی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

قطری سفیر نے اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے مستقبل میں بالخصوص اسٹریٹجک اسٹوریج اور توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے