Donald Trump اور Xi Jinping کی بیجنگ میں اہم ملاقات، تجارت اور عالمی استحکام پر اتفاق

0
Donald Trump اور Xi Jinping کی بیجنگ میں اہم ملاقات، تجارت اور عالمی استحکام پر اتفاق

Donald Trump اور Xi Jinping کی بیجنگ میں اہم ملاقات، تجارت اور عالمی استحکام پر اتفاق

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)بیجنگ کے گریٹ ہال میں امریکی صدر Donald Trump اور چینی صدر Xi Jinping کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، عالمی استحکام اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی صدر ژی جن پنگ نے صدر ٹرمپ اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ میں ان سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات کا استحکام نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت اہمیت رکھتا ہے۔

ژی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا دنیا کی دو بڑی طاقتیں ہیں اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کو مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے شاندار استقبال پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ژی جن پنگ کو عظیم رہنما قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چینی صدر کے ساتھ تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں اور امریکا چین کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے وفد میں شامل ممتاز کاروباری شخصیات چین کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مختلف اوقات میں مشکلات آئیں، تاہم باہمی رابطوں کے ذریعے مسائل کا حل نکالا گیا۔ ٹرمپ کے مطابق ان کے اور ژی جن پنگ کے درمیان براہِ راست رابطہ ایک مضبوط اور ذاتی نوعیت کے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔

ملاقات کے اختتام پر صحافیوں نے Elon Musk اور Jensen Huang سے بھی سوالات کیے۔ ایلون مسک نے گفتگو کو انتہائی مثبت قرار دیا جبکہ ہوانگ نے کہا کہ ٹرمپ اور ژی جن پنگ دونوں لاجواب رہنما ہیں اور ملاقات بہت کامیاب رہی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے