ٹرمپ کا ایران پر ممکنہ حملے کا اشارہ، “بڑا دھچکا دینا ہوگا”

0
ایران معاہدہ کرے بغیر کوئی رعایت نہیں ملے گی، صدر ٹرمپ

ایران معاہدہ کرے بغیر کوئی رعایت نہیں ملے گی، صدر ٹرمپ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آئندہ 2 سے 3 روز میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے اور اسے “ایک بڑا دھچکا” دینا ہوگا۔

وائٹ ہاؤس بال روم کی تعمیری سائٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار آ گیا تو یہ سوال ہوگا کہ وہ اسے پہلے منٹ، پہلے گھنٹے یا پہلے دن استعمال کرے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران سب سے پہلے اسرائیل کو نشانہ بنائے گا، اس لیے ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی صدر نے مزید خبردار کیا کہ ایران پر کارروائی جمعے، ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں بھی کی جا سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے