پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 171 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

0
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 830 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 830 پوائنٹس گر گیا

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں پیر کے روز مارکیٹ کا آغاز 3611 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ہوا۔

تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج دن بھر حصص کی خرید و فروخت میں سرگرمی اور تیزی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اور مندی کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا تھا، تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مثبت زون میں رہی اور حصص کی مالیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے