خیبر پختونخوا میں آندھی اور بارش تباہی مچا گئی، 2 افراد جاں بحق، 31 زخمی
Khyber Pakhtunkhwa کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)Khyber Pakhtunkhwa کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
Provincial Disaster Management Authority (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی شدید آندھی اور بارش کے دوران گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے، جبکہ بعض مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 7 خواتین، 16 مرد اور 8 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثات Peshawar، Charsadda، Nowshera اور Bannu میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ ادارے نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو فوری ریلیف اور امداد فراہم کی جائے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور تیز ہواؤں کا موجودہ سلسلہ 5 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امک
