حکومت نے پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا، ڈیزل کی قیمت برقرار

0
حکومت نے پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا، ڈیزل کی قیمت برقرار

حکومت نے پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا، ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 جون سے پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔ نئی کمی کے بعد عوام کو پیٹرول کی قیمت میں مزید ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل کی قیمت بدستور برقرار رکھی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے