ایران کے پاس صرف 21 سے 22 فیصد میزائل باقی ہیں، بالآخر معاہدہ کرنا ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے پاس صرف 21 سے 22 فیصد میزائل باقی ہیں، بالآخر معاہدہ کرنا ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)امریکی صدر Donald Trump نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس اب صرف 21 سے 22 فیصد میزائل باقی رہ گئے ہیں اور آخرکار اسے معاہدے کی راہ اختیار کرنا ہوگی۔
این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس بالآخر معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایسے اقدامات کرنے پر مجبور ہوگا جن کا اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔
جنگ کے ممکنہ حل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ ایسے تنازعات کے حل میں وقت لگتا ہے اور یہ معاملات فوری طور پر طے نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کے حل کے لیے صبر اور سفارتی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
