بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف، ایکسپورٹ سیکٹر کو بھی سہولتیں ملنے کا امکان

0
بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف، ایکسپورٹ سیکٹر کو بھی سہولتیں ملنے کا امکان

بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف، ایکسپورٹ سیکٹر کو بھی سہولتیں ملنے کا امکان

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور برآمدی شعبے کے لیے اہم ٹیکس ریلیف اقدامات زیر غور ہیں، جن کا مقصد معیشت کو سہارا دینا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے سب سے بلند انکم ٹیکس سلیب کی حد بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ زیادہ آمدن رکھنے والے افراد پر عائد اضافی سرچارج یا جرمانہ ختم کرنے کی تجویز بھی زیر بحث ہے۔

اسی طرح برآمد کنندگان کے لیے ریلیف پیکیج کے تحت ایک فیصد ایکسپورٹ ٹیکس ختم کرنے اور ٹیکس نظام میں مزید بہتری لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ صنعتی اور برآمدی حلقوں نے فائنل ٹیکس رجیم کی بحالی، ریفنڈز کی بروقت ادائیگی اور ٹیکس نظام میں آسانیوں کی سفارشات بھی پیش کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق Federal Board of Revenue سے متعلق پالیسیوں میں بھی نرمی پر غور جاری ہے تاکہ کاروباری طبقے کو غیر ضروری کارروائیوں سے تحفظ دیا جا سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں بعض شعبوں میں ٹیکس استحکام برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ان میں سولر پینلز، اسٹیشنری اشیا اور اسٹاک مارکیٹ شامل ہیں، جہاں موجودہ ٹیکس ڈھانچے میں کوئی بڑی تبدیلی نہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سولر پینلز پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز واپس لیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اسٹیشنری اشیا اور اسٹاک مارکیٹ سے متعلق ٹیکس پالیسی بھی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے