بجٹ 2026-27: حکومت کا انفرااسٹرکچر، توانائی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کرنے کا فیصلہ
بجٹ 2026-27: حکومت کا انفرااسٹرکچر، توانائی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی بجٹ میں ملک بھر میں بڑے انفرااسٹرکچر، توانائی، ریلوے، تعلیم، صحت اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے خطیر فنڈز مختص کر دیے ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق مواصلاتی نظام کی بہتری کے لیے این-25 کوئٹہ روڈ پر 100 ارب روپے، سکھر-حیدرآباد موٹروے کے لیے 30 ارب روپے، مہران ہائی وے کے لیے 21 ارب روپے اور سندھ کوسٹل ہائی وے کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
توانائی کے شعبے میں مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 26 ارب روپے اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 21 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ ریلوے نظام کی بہتری کے لیے ایم ایل-ون منصوبے کو 25 ارب روپے دیے جائیں گے۔
عوامی فلاح کے منصوبوں میں کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 10 ارب روپے، دانش اسکولز کے قیام اور توسیع کے لیے 22 ارب روپے اور وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے ملکی ترقی، روزگار کے مواقع، بہتر سفری سہولیات اور عوامی خدمات کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔
