سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں7، 7 فیصد اضافہ
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں7، 7 فیصد اضافہ
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف پیکج پر غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس نظام میں بھی تبدیلی کی اطلاعات ہیں، جن میں بعض سلیبز میں کمی اور ایک نیا سلیب متعارف کرانے کی بات کی جا رہی ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق ایک مخصوص ٹیکس سلیب میں تقریباً 35 فیصد کمی کر کے اسے 29 فیصد تک لانے کی منظوری کی تجویز بھی زیر بحث ہے۔
تاہم یہ تمام تجاویز ابھی حتمی منظوری کے مرحلے میں نہیں پہنچیں اور بجٹ اعلان کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہوگی۔
