میاں محمد نواز شریف کی عمرہ ادائیگی: مکہ مکرمہ میں عبادات، ملک و امت کے لیے دعائیں

0
میاں محمد نواز شریف کی عمرہ ادائیگی: مکہ مکرمہ میں عبادات، ملک و امت کے لیے دعائیں

میاں محمد نواز شریف کی عمرہ ادائیگی: مکہ مکرمہ میں عبادات، ملک و امت کے لیے دعائیں

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے مکہ مکرمہ میں عمرے کے مناسک ادا کیے اور اس موقع پر عبادات میں مشغول رہے۔ ان کے لیے خصوصی پروٹوکول بھی فراہم کیا گیا۔

نواز شریف نے اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور عالمِ اسلام میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

ذرائع کے مطابق وہ آج مدینہ منورہ روانہ ہوں گے جہاں وہ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دیں گے اور روضۂ رسول ﷺ پر بھی سلام پیش کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے