نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے کیسز میں خطرناک اضافہ، ماہرین کا انتباہ

0
نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے کیسز میں خطرناک اضافہ، ماہرین کا انتباہ

نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے کیسز میں خطرناک اضافہ، ماہرین کا انتباہ


ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق نوجوانوں میں Heart Attack کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 40 سال سے کم عمر افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح 15 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو ایک سنگین صحت عامہ کا مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق غیر صحت مند طرزِ زندگی، موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، ناقص غذا اور جسمانی سرگرمیوں کی کمی اس بڑھتے ہوئے رجحان کی اہم وجوہات ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے 15 سے 20 فیصد مریضوں کی عمر 40 سال سے کم ہوتی ہے، جبکہ متعدد افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دل کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، جن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ ان کے مطابق دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، تمباکو نوشی سے پرہیز اور معمول کے طبی معائنے انتہائی ضروری ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نوجوان نسل نے اپنی روزمرہ عادات میں مثبت تبدیلیاں نہ کیں تو مستقبل میں ہارٹ اٹیک ایک بڑے سماجی اور طبی بحران کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے