حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ Ministry of Petroleum کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ آئندہ ایک ہفتے تک مؤثر رہیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
