میسوری میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت تمام 12 افراد ہلاک، تحقیقات شروع۔

0
میسوری میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت تمام 12 افراد ہلاک، تحقیقات شروع۔

میسوری میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت تمام 12 افراد ہلاک، تحقیقات شروع۔

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)امریکی ریاست میسوری میں ایک افسوسناک فضائی حادثے کے نتیجے میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ میسوری کے شہر کینساس کے قریب واقع بٹلر میموریل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں طیارہ پرواز بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ جہاز میں موجود کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔

بیٹس کاؤنٹی پولیس کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا میں ایک فوجی فضائی حادثہ پیش آیا تھا، جب امریکی میرین کور کا ایف اے-18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے