امریکی اور ایرانی اعلیٰ حکام جوہری مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، اہم سفارتی پیشرفت متوقع
امریکی و ایرانی حکام مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، جوہری پروگرام پر اہم پیشرفت متوقع
اسلام آباد (کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک) — امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جوہری مذاکرات کے سلسلے میں سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہے ہیں۔
امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق اسٹیو وٹکوف سوئٹزرلینڈ میں ایک اعلیٰ سطحی ملاقات میں شرکت کریں گے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی وہاں موجود ہیں، جہاں ممکنہ طور پر اہم سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی بھی آج ہفتہ کے روز سوئٹزرلینڈ پہنچنے کی توقع ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل آگے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے باعث امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنا مجوزہ دورہ مؤخر کر دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے 14 نکاتی عبوری معاہدے نے سفارتی ماحول کو نئی سمت دی ہے، جس کے تحت فریقین کو ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر علاقائی تنازعات کے حل کے لیے 60 روز کی مہلت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی نائب صدر کے دورہ سوئٹزرلینڈ میں تبدیلی سے متعلق اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔
