ورلڈ کپ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اوپر طیارے کے سائے کا دلچسپ منظر، ویڈیو وائرل

0
ورلڈ کپ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اوپر طیارے کے سائے کا دلچسپ منظر، ویڈیو وائرل

ورلڈ کپ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اوپر طیارے کے سائے کا دلچسپ منظر، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اوپر سے گزرنے والے طیارے کا سایہ شائقین کے لیے حیران کن اور دلچسپ لمحہ بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان میچ کے دوران ایک طیارہ اسٹیڈیم کے عین اوپر سے گزرا، جس کا سایہ گراؤنڈ پر واضح طور پر دکھائی دیا۔ یہ منظر براہِ راست نشریات میں بھی دیکھا گیا۔

یہ غیر معمولی لمحہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے اسے میچ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ اور حیرت انگیز واقعہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ اسی میچ میں قطر اور سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا، جس کے نتیجے میں قطر کی ٹیم نے پہلی بار اس بڑے ٹورنامنٹ میں پوائنٹ حاصل کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے