عالمی کپ میں گولوں کی بارش، 68 برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

0
عالمی کپ میں گولوں کی بارش، 68 برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

عالمی کپ میں گولوں کی بارش، 68 برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)عالمی کپ 2026 میں شاندار اور جارحانہ کھیل نے فٹبال کی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا، جہاں ٹورنامنٹ کے 33 ویں میچ میں 100 گولوں کا سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔

یہ تاریخی لمحہ نیدرلینڈز کے اسٹرائیکر کوڈی گیپکو نے سویڈن کے خلاف میچ میں حاصل کیا، جب انہوں نے اپنی ٹیم کی 1-5 کی بڑی کامیابی کے دوران تیسرا گول اسکور کرکے ٹورنامنٹ کے مجموعی گولوں کی سنچری مکمل کی۔

اعداد و شمار کے مطابق موجودہ ٹورنامنٹ میں فی میچ گولوں کی اوسط 3.09 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو مجموعی گولوں کی تعداد 300 سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 1958 کے بعد پہلی بار اتنے کم میچوں میں 100 گول مکمل ہوئے ہیں، جو عالمی کپ کی تاریخ کا ایک غیر معمولی ریکارڈ ہے۔

ماہرین کے مطابق جارحانہ حکمتِ عملی، مسلسل دباؤ پر مبنی کھیل، دفاعی کمزوریاں، جدید گیندوں کا استعمال، اضافی وقت اور کھلاڑیوں کی مؤثر تبدیلیوں نے گولوں کی شرح میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے