بلاول بھٹو کی تنقید قبول، مگر اپنے مؤقف پر قائم ہوں، خواجہ آصف

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو اپنی رائے دینے کا مکمل حق حاصل ہے اور وہ ان کی تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاہم وہ اپنے مؤقف پر بدستور قائم ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مہاجرین کے لیے مختص نشستوں پر سیاست کی جا رہی ہے، جو مناسب طرزِ عمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاست دان کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے تناظر میں ایسے بیانات دے رہے ہیں جن سے جنگ میں قربانیاں دینے والوں کی توہین ہو رہی ہے۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اگر ان کی جماعت انہیں خاموش رہنے کی ہدایت دے گی تو وہ پارٹی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے خاموش ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں موجودہ مسائل کا کوئی قابلِ قبول حل نکالا جا سکتا ہے یا نہیں۔

خواجہ آصف کے بیان کو ملکی سیاسی منظرنامے میں جاری بحث اور مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے