امریکا ایران کشیدگی، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اچانک اضافہ

0
امر یکا، ایران مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل سستا

امر یکا، ایران مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل سستا

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 58 سینٹ اضافے کے بعد 72.57 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 88 سینٹ مہنگا ہو کر 70.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم تازہ کشیدگی کے باعث قیمتوں نے دوبارہ اوپر کی جانب رخ کر لیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی تیل منڈی کو سپلائی میں رکاوٹوں، تیل بردار جہازوں کی تاخیر، بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان اور بعض پیداواری بندشوں جیسے خطرات کا سامنا ہے، جبکہ سرمایہ کار سپلائی کی بحالی کی رفتار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے