امریکا نے ایران پر تیل کی فروخت سے متعلق پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں، تہران کی شدید مذمت

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)واشنگٹن: امریکا نے ایران کو تیل فروخت کرنے کی دی گئی مہلت کم کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکا نے دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی ہے اور موجودہ صورتحال کا ذمہ دار بھی امریکا ہے۔

امریکا نے مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران کو 21 اگست تک تیل فروخت کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم امریکی محکمہ خزانہ نے اس مدت کو کم کرکے 17 جولائی تک محدود کر دیا ہے۔

امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ نئی پابندیاں آبنائے ہرمز میں ہونے والے حملوں کے تناظر میں عائد کی گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے