ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان، کئی شہروں کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
آج سے 25 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شام کے وقت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال اور جہلم میں بھی بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے پشاور، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی مختلف مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب میں لاہور، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور اوکاڑہ میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے کراچی، ٹھٹھہ، سانگھڑ، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے آواران، خضدار، قلات، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں بھی چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم گرم، خشک اور حبس والا رہنے کا امکان ہے۔
