شہر میں جزوی ابر آلود موسم، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)شہر میں موسم جزوی ابر آلود ہے جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے فضا خوشگوار ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جزوی ابر آلود موسم اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث شہریوں نے خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے