ٹرمپ کی ایران جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی سینیٹرز نے پھر قرارداد پیش کر دی

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)واشنگٹن: امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر قرارداد پیش کر دی۔

کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر جان ہیکن لوپر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ روکنے کے لیے قرارداد پیش کی ہے۔

جان ہیکن لوپر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، گیس اور کھاد کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں جبکہ امریکی فوج کے ذخائر میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد کا مقصد صدر ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ کو روکنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے