ٹرمپ کا ایران پر ایک اور حملے کا عندیہ، کہا امریکا دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہے

0
ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو سپریم لیڈر کو فون کرنا پڑتا: ٹرمپ

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو سپریم لیڈر کو فون کرنا پڑتا: ٹرمپ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم ان کے بقول ایران کے خلاف نئی فوجی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ایران اپنے ریڈار اور میزائل نظام دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جنہیں امریکی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران ایک ایسے راکٹ کی تیاری کی کوشش کر رہا تھا جو سمندری بارودی سرنگیں بچھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا، تاہم امریکی فورسز نے اس منصوبے کو بھی تباہ کر دیا۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے نئے دفاعی اور جارحانہ فوجی سازوسامان کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ واشنگٹن ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت مزید حملہ کر سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے