مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

0
مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 34 سینٹ، یعنی 0.35 فیصد اضافے کے بعد 97.34 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 1.15 ڈالر، یعنی 1.26 فیصد اضافے کے بعد 92.63 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ایران کی جانب سے امریکی حملوں کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد خطے میں تنازع مزید طول پکڑنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق مشرق وسطیٰ سے تیل کی برآمدات جنگ سے قبل تقریباً 18 ملین بیرل یومیہ سے کم ہو کر تقریباً 11 ملین بیرل یومیہ رہ گئی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں بھی نمایاں رکاوٹیں سامنے آئی ہیں۔

گزشتہ سیشن میں برینٹ خام تیل کی قیمت 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں مزید سپلائی خدشات نمایاں ہوگئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے