انگلینڈ سے شکست، پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید ایک درجے تنزلی
انگلینڈ سے شکست، پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید ایک درجے تنزلی
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید ایک درجے تنزلی ہوگئی، جبکہ انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا پہلے جبکہ جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ بنگلادیش چھٹے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز ایک درجے ترقی کرکے آٹھویں پوزیشن پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 130 رنز کا ہدف انگلینڈ نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
