آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ سے شادی کرلی

0
آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ سے شادی کرلی

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ سے شادی کرلی

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور ویسٹرن آسٹریلیا کے معروف آل راؤنڈر کیمرون گرین نے اپنی دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ سے شادی کرلی۔

27 سالہ کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شادی کی تقریب کوٹسلو کے سوک سینٹر گراؤنڈز میں منعقد ہوئی، جہاں کیمرون گرین روایتی سیاہ ٹکسیڈو جبکہ ایملی ریڈوڈ سفید عروسی لباس میں نظر آئیں۔

تقریب کے اختتام پر دوستوں اور اہلِ خانہ نے نوبیاہتا جوڑے کو پھولوں کی بارش کے درمیان رخصت کیا، جبکہ بعد ازاں دونوں نے ایک ساتھ رقص بھی کیا۔

کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے فروری 2025ء میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔ گرین نے یالنگپ میں ایملی کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ دونوں منگنی سے قبل تقریباً 5 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔

ایملی ریڈوڈ ماہرِ غذائیت اور پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں، جبکہ کیمرون گرین آسٹریلیا کی جانب سے اب تک 39 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔

کیمرون گرین کو رواں ماہ کے آخر میں جنوبی افریقا کے دورے کے لیے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے