ٹرمپ کے متنازع ایران بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، امریکی شہروں کو نشانہ بنانے کی اجازت دینے کی تردید

0
ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات نہ ہونے کا اعتراف، جلد پیش رفت کا عندیہ

ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات نہ ہونے کا اعتراف، جلد پیش رفت کا عندیہ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کا مقصد امریکی شہروں پر حملوں کی اجازت دینے کی بات کرنا نہیں تھا۔

نیبراسکا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں تیل کی بلند قیمتوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا اور امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران کو جوہری طاقت بننے سے نہ روکا گیا تو وہ لاس اینجلس یا سان ڈیاگو جیسے امریکی شہروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے۔

ٹرمپ کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم سمیت متعدد رہنماؤں نے اس پر تنقید کی، جبکہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک اقلیتی رہنما حکیم جیفریز نے بھی امریکی شہروں کو جوہری تباہی کا نشانہ بنائے جانے کے امکان کو سنجیدہ معاملہ قرار دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے