کشیدہ صورتحال میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا امکان، حکومت کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی

0
کشیدہ صورتحال میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا امکان، حکومت کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی

کشیدہ صورتحال میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا امکان، حکومت کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی

خبر:
خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے یا نہ بڑھنے کا فیصلہ حکومت کل ہفتہ وار شیڈول کے مطابق کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس مالی گنجائش محدود ہے، جس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے خدشات موجود ہیں۔ اگر یہ اضافی بوجھ مکمل طور پر عوام پر منتقل ہوا تو مہنگائی کا نیا طوفان آسکتا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اضافی مالی گنجائش پیدا کر کے عوام پر مکمل بوجھ منتقل ہونے سے روک سکتی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے صوبوں سے بھی سبسڈی میں اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست کی ہے اور لیوی کم کر کے بھی قیمتوں کے اضافے کو محدود کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت عام سبسڈی کے بجائے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل اور رکشہ کے لیے پیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا سکتی ہے۔ اس وقت وفاقی حکومت پیٹرول کے فی لیٹر پر 105.37 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 55.24 روپے لیوی وصول کر رہی ہے۔

حکومت نے مسلسل تین ہفتوں سے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، اور اس عرصے میں ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 203.88 روپے اور پیٹرول کے فی لیٹر پر 95.59 روپے کا بوجھ خود اٹھا رہی ہے۔ اس طرح، وفاقی حکومت بغیر قیمتیں بڑھائے تقریباً 129 ارب روپے کا بوجھ برداشت کر رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے