آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے برطانیہ متحرک، 35 ممالک کا اہم سمٹ طلب

0
آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے برطانیہ متحرک، 35 ممالک کا اہم سمٹ طلب

آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے برطانیہ متحرک، 35 ممالک کا اہم سمٹ طلب

برطانی


برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ اس ہفتے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر غور کے لیے 35 ممالک کے نمائندوں کو ایک اہم سمٹ میں اکٹھا کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر اس سمٹ کی میزبانی کریں گی۔ اجلاس کا مقصد ان سفارتی اور سیاسی اقدامات کا جائزہ لینا ہے جو دنیا کے اہم ترین توانائی ترسیلی بحری راستے کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران کیئر اسٹارمر نے کہا کہ سمٹ کے بعد فوجی ماہرین کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ یہ جائزہ لیا جا سکے کہ جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کو کس طرح محفوظ اور قابلِ رسائی بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ برطانوی حکومت نے جہاز رانی، مالیات اور توانائی کے شعبوں سے وابستہ کاروباری رہنماؤں سے بھی مشاورت کی ہے۔ کاروباری شخصیات کے مطابق اصل چیلنج انشورنس نہیں بلکہ تیل بردار جہازوں کی حفاظت ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوجی طاقت اور سفارتی حکمت عملی کو بیک وقت استعمال کرنا ناگزیر ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے