آئی ایم ایف کا دباؤ: پیٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

0
آئی ایم ایف کا دباؤ: پیٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

آئی ایم ایف کا دباؤ: پیٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے International Monetary Fund (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر مزید سبسڈی دینے کے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت نے قیمتوں کو عالمی منڈی کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کے پیش نظر سبسڈی برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے پیٹرول پر 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 203 روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز مسترد کر دی تھیں، اور قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے حکومت نے ترقیاتی بجٹ سے تیل کمپنیوں کو فنڈز فراہم کیے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے نکالے گئے 100 ارب روپے میں سے 56 ارب روپے پہلے ہی سبسڈی کی مد میں خرچ ہو چکے ہیں۔ اگر مزید رقم استعمال کی گئی تو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس معاملے کو آئی ایم ایف کے ساتھ اٹھانے کی بھی ہدایت کی تھی، جبکہ قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں اس وقت خام تیل کی قیمت 106 سے 108 ڈالر فی بیرل کے درمیان ہے، جو مقامی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے