چین کا امریکا-ایران مذاکرات کا خیرمقدم، آبنائے ہرمز پر تحمل کی اپیل

0
چین کا امریکا-ایران مذاکرات کا خیرمقدم، آبنائے ہرمز پر تحمل کی اپیل

چین کا امریکا-ایران مذاکرات کا خیرمقدم، آبنائے ہرمز پر تحمل کی اپیل

بیجنگ: چین نے اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صورتحال میں بہتری کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے فریقین جنگ بندی کی پاسداری کریں گے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں گے۔

آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکا کی ممکنہ بحری ناکہ بندی کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے چین نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس اہم آبی گزرگاہ کو محفوظ، مستحکم اور بلا رکاوٹ رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین توانائی کے تحفظ اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے