سلمان اکرم راجا کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں استعفیٰ دینے کا اعلان
سلمان اکرم راجا کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں استعفیٰ دینے کا اعلان
اسلام آباد: سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ علیمہ خان اور دیگر بہنیں ان کے پاس آئیں اور ساتھ کام کرنے کا کہا، تاہم ان کے مطابق وہ سیاسی معاملات کو مکمل طور پر نہیں سمجھتیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں عہدے کی ذمہ داری سونپی ہے، لیکن جب بھی ان کی ملاقات ہوگی تو وہ استعفیٰ پیش کریں گے اور امید کریں گے کہ ان کی بات سنی جائے۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ سیاست کو تجربہ کار افراد ہی بہتر طور پر سمجھتے ہیں، اور علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو جان بوجھ کر خائف کیا گیا، حالانکہ انہیں ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے ساتھ ان کی کوئی مستقل دوری نہیں بلکہ یہ وقتی ردعمل ہے، اور 10 ہزار افراد کے جلسے سے متعلق ان کے نہ آنے پر شاید انہیں مایوسی ہوئی ہوگی۔
