ایران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پُرتپاک استقبال؛ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہمراہ ہے

0
پاکستانی وفد تہران پہنچ گیا، ایران-امریکا جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں متوقع

پاکستانی وفد تہران پہنچ گیا، ایران-امریکا جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں متوقع

پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، ایران-امریکا جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ متوقع

تہران: پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دورہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ ایرانی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وفد مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا جن میں مذاکرات کے آئندہ دور کی تیاری پر بات چیت کی جائے گی۔

آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے