الزاری جوزف کا اعتراف، کم اسکورنگ کو شکست کی بڑی وجہ قرار دے دیا

0
الزاری جوزف کا اعتراف، کم اسکورنگ کو شکست کی بڑی وجہ قرار دے دیا

الزاری جوزف کا اعتراف، کم اسکورنگ کو شکست کی بڑی وجہ قرار دے دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف نے پشاور زلمی کے خلاف شکست کے بعد کہا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی لیکن ان کی ٹیم مطلوبہ رنز بنانے میں ناکام رہی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں الزاری جوزف کا کہنا تھا کہ ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا، کبھی ٹیم بہترین کارکردگی دکھاتی ہے اور کبھی ایسا نہیں ہو پاتا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ کم اسکور بنانا میچ کے نتیجے پر اثرانداز ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم بقیہ میچز میں بہتر کھیل پیش کر کے مضبوط انداز میں واپسی (باؤنس بیک) کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنی ناقابلِ شکست فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا، جبکہ اس کامیابی کے بعد زلمی کی پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے