پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ

0
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے دوران KSE-100 Index میں 1770 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 290 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

مارکیٹ کے دوران انڈیکس نے دن کی کم ترین سطح 1 لاکھ 70 ہزار 6 پوائنٹس جبکہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 70 ہزار 899 پوائنٹس کو چھوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، جب KSE-100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 519 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے