فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم انسان ہیں، ایران ڈیل ہوگئی تو پاکستان جاسکتا ہوں، ٹرمپ

0
فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم انسان ہیں، ایران ڈیل ہوگئی تو پاکستان جاسکتا ہوں، ٹرمپ

فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم انسان ہیں، ایران ڈیل ہوگئی تو پاکستان جاسکتا ہوں، ٹرمپ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے پر پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ملاقات رواں ویک اینڈ پر متوقع ہے، اور اگر معاہدہ طے نہ پایا تو جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اب ان شرائط پر آمادہ ہو گیا ہے جنہیں وہ پہلے تسلیم نہیں کر رہا تھا۔

ٹرمپ کے مطابق ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ نہ تو جوہری ہتھیار بنائے گا اور نہ ہی اپنے پاس رکھے گا، بلکہ اپنا جوہری مواد بھی حوالے کرے گا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی عسکری قیادت اور دفاعی صلاحیتیں کمزور ہو چکی ہیں، اور ملک کے پاس فضائیہ، بحریہ اور فوج مؤثر حالت میں نہیں رہی۔

امریکی صدر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن کوششوں میں اہم کام کیا ہے۔ انہوں نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو سراہتے ہوئے انہیں "عظیم انسان” قرار دیا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا تو وہ دستخط کے لیے پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم اور لبنانی صدر سے ٹیلیفون پر مثبت گفتگو ہوئی ہے اور دونوں فریق جنگ بندی پر آمادہ ہیں۔ مزید برآں، وہ جلد دونوں رہنماؤں سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے