پاکستان اور عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں کمی
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستانی صرافہ مارکیٹوں اور عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2829 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 1 ہزار 562 روپے جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 33 ڈالر کم ہو کر 4792 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
