اٹک کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

0
اٹک کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

اٹک کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)اٹک کے نواحی علاقے بسال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں کسراں سے تعلق رکھنے والا نوجوان کرکٹر امان اللہ ریلوے گراؤنڈ بسال میں میچ کھیل رہا تھا کہ بیٹنگ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گر پڑا

عینی شاہدین کے مطابق کھلاڑی کو فوری طور پر طبی امداد دینے اور اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی جبکہ ساتھی کھلاڑی اور اہل علاقہ شدید غم و افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے