کہیں گرمی، کہیں کہیں گرمی، کہیں تیز ہوائیں اور بارش؛ ملک بھر کے موسم کی اہم پیشگوئی؛ ملک بھر کے موسم کی اہم پیشگوئی

0
کہیں گرمی، کہیں تیز ہوائیں اور بارش؛ ملک بھر کے موسم کی اہم پیشگوئی

کہیں گرمی، کہیں تیز ہوائیں اور بارش؛ ملک بھر کے موسم کی اہم پیشگوئی

کہیں گرمی، کہیں تیز ہوائیں اور بارش؛ ملک بھر کے موسم کی اہم پیشگوئی

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہے گا، جبکہ دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا، تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام یا رات کے وقت چترال، دیر، سوات، باجوڑ، کرم، خیبر اور وزیرستان سمیت گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ جنوبی علاقوں میں دوپہر یا شام کے دوران تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں شام یا رات کے وقت جزوی ابر آلود موسم رہنے کا امکان ہے۔

سندھ میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم دوپہر کے بعد مطلع جزوی ابر آلود ہو سکتا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کی توقع ہے، تاہم شام یا رات کے وقت کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور قلعہ عبداللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے