پیٹرول، ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا، نئی قیمت جاری
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 58 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 305 روپے 22 پیسے سے کم ہو کر 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ شب پیٹرولیم ڈویژن نے 4 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد ڈیزل 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
