کرکٹ آسٹریلیا نے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی
کرکٹ آسٹریلیا نے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی
Cricket Australia نے 2026-27 سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔
اس بار 23 کے بجائے 21 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، جبکہ کچھ بڑے ناموں کو فہرست سے خارج بھی کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدے کے مطابق 20 سے 24 کھلاڑی کنٹریکٹس کے اہل ہوتے ہیں۔
کنٹریکٹ حاصل کرنے والے نمایاں کھلاڑیوں میں Adam Zampa، Marnus Labuschagne، Cameron Green اور Pat Cummins شامل ہیں۔
اس کے علاوہ Steve Smith، Nathan Lyon، Mitchell Starc، Josh Hazlewood اور Jake Weatherald کو بھی سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب Glenn Maxwell، Jhye Richardson، Matthew Short، Usman Khawaja اور Sam Konstas کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا، جبکہ عثمان خواجہ پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم آئندہ 12 ماہ کے دوران 15 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، جس کے پیش نظر اسکواڈ کی تشکیل اور کھلاڑیوں کے انتخاب کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔
