کریمیا میں روسی فوجی طیارہ تباہ، 29 افراد ہلاک
کریمیا میں روسی فوجی طیارہ تباہ، 29 افراد ہلاک
روس کا Antonov An-26 فوجی طیارہ کریمیا میں خوفناک حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں سوار تمام 29 افراد ہلاک ہوگئے۔
روسی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب روسی فوج کا ٹرانسپورٹ طیارہ اچانک ریڈار سے غائب ہوگیا اور بعد ازاں ایک پہاڑی چٹان سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 23 مسافر اور 6 عملے کے ارکان شامل تھے۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران ملبہ Crimea کے پہاڑی علاقے میں ملا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق جائے حادثہ سے حاصل ہونے والی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ طیارہ سیدھا چٹان سے ٹکرایا، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں ممکنہ فنی خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔
