فلم ’انداز‘ کی شوٹنگ کے دوران لارا دتہ ڈوبتے ڈوبتے بچ گئیں

0
فلم ’انداز‘ کی شوٹنگ کے دوران لارا دتہ ڈوبتے ڈوبتے بچ گئیں

فلم ’انداز‘ کی شوٹنگ کے دوران لارا دتہ ڈوبتے ڈوبتے بچ گئیں


بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے ایک انتہائی خوفناک واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبتے ڈوبتے بچی تھیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم انداز کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اُس وقت انہیں تیراکی نہیں آتی تھی، مگر ایک سین کے دوران انہیں پانی میں اترنا پڑا۔

لارا دتہ کے مطابق وہ بھاری لیدر لباس میں ملبوس تھیں جس کی وجہ سے پانی میں خود کو سنبھالنا مزید مشکل ہو گیا اور وہ تقریباً ڈوب گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پانی میں کسی پتھر کی طرح نیچے جا رہی تھیں اور صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اسی دوران ان کے ساتھی اداکار اکشے کمار نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے انہیں پانی سے نکال لیا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

لارا دتہ نے اس واقعے کو اپنی زندگی کے سب سے ڈراؤنے لمحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد وہ شدید صدمے کا شکار ہو گئی تھیں۔ واقعے کے فوراً بعد شوٹنگ روک دی گئی اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت سنبھالی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے