پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس گر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس گر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا۔ منگل کے روز بازارِ حصص میں ابتدائی طور پر 1534 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں KSE-100 Index گھٹ کر 1 لاکھ 49 ہزار 673 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران مندی کا رجحان برقرار رہا اور انڈیکس میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔ بتدریج 1726، 1856 اور پھر 2032 پوائنٹس کی مجموعی گراوٹ کے بعد انڈیکس کم ہو کر 1 لاکھ 49 ہزار 175 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھنے اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث مندی کا رجحان غالب رہا۔
