ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، عالمی مارکیٹ میں بھی گراؤ

0
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، عالمی مارکیٹ میں بھی گراؤ

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، عالمی مارکیٹ میں بھی گراؤ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت آج معمولی اضافے کے بعد دوبارہ کم ہو گئی۔

فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی کمی کے ساتھ 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے پر بند ہوا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاؤ کم ہو گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالرز کی کمی کے بعد 4,657 ڈالرز ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے