کرسٹیانو رونالڈو 1000 گولز کے قریب، مجموعی تعداد پر اختلاف سامنے آگیا
کرسٹیانو رونالڈو 1000 گولز کے قریب، مجموعی تعداد پر اختلاف سامنے آگیا
فٹبال کے عالمی سپر اسٹار Cristiano Ronaldo اپنے کیریئر کے ایک ہزار گولز کے تاریخی ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے Al-Nassr FC کی جانب سے Al-Najma SC کے خلاف میچ میں دو گول اسکور کیے، جس کے بعد ان کے مجموعی گولز کی تعداد 967 ہو گئی ہے اور وہ اس سنگ میل سے صرف 33 گول دور ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا اور بعض ویب سائٹس پر یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ رونالڈو کے کیریئر گولز 961 ہیں۔ اس اختلاف کی وجہ Arab Club Champions Cup 2023 کے دوران کیے گئے 6 گولز ہیں، جنہیں کچھ ذرائع باضابطہ شمار نہیں کر رہے۔
ماہرین کے مطابق گولز کی مجموعی تعداد کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ کن مقابلوں کو "آفیشل” حیثیت دی جاتی ہے، تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ رونالڈو تیزی سے 1000 گولز کے تاریخی سنگِ میل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
