آبنائے ہرمز: ایران کا ٹینکرز کو انتباہ، اجازت کے بغیر گزرنے پر تباہی کی دھمکی
آبنائے ہرمز: ایران کا ٹینکرز کو انتباہ، اجازت کے بغیر گزرنے پر تباہی کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے جہاں ایران نے جنگ بندی کے بعد تیل بردار جہازوں کے لیے نئی شرائط کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے ایک ریڈیو پیغام کے ذریعے تمام آئل ٹینکرز کو خبردار کیا ہے کہ آبی گزرگاہ سے گزرنے کے لیے پیشگی اجازت لازمی ہوگی، بصورت دیگر کارروائی کی جا سکتی ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ جہازوں کو گزرنے کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی، جس کے تحت تیل کی قیمت ایک ڈالر فی بیرل مقرر کی گئی ہے، جبکہ خالی ٹینکرز کو بغیر رکاوٹ گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔
مزید یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ایران ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کا مطالبہ کر رہا ہے۔
یہ معاملہ ایران اور امریکہ کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، خاص طور پر جب ڈونلڈ ٹرمپ سمندری ٹریفک کی آزادانہ نقل و حرکت پر زور دے رہے ہیں۔
ایران کی تیل، گیس اور پیٹروکیمیکل برآمد کنندگان کی یونین کے ترجمان حامد حسینی کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد جنگ بندی کے دوران ہتھیاروں کی ممکنہ ترسیل کو روکنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر جہاز کو اپنے کارگو کی تفصیلات پہلے حکام کو فراہم کرنا ہوں گی، جس کے بعد ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ادائیگی کے طریقہ کار سے آگاہ کرے گی۔
