اسلام آباد اور چند علاقوں میں بارش، ملک کے بیشتر حصے میں موسم خشک رہنے کا امکان

0
آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، کالام، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

پنجاب میں زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، مگر مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش ممکن ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے